Gas Leakage Web ad 1

سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنادیں

0

کراچی: سندھ حکومت نے میر رضا علی کے قتل کے معاملے میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی عرفان بلوچ کریں گے، جبکہ ٹیم میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، پاکستان رینجرز سندھ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سینئر نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
مالک کے انتقال کے باوجود برسوں سے اسپتال کے باہر اسکا انتظار کرنیوالا مرغا
اس سلسلے میں سندھ حکومت نے متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کردیے ہیں، جن میں افسران نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب، جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے گریڈ 20 یا اس سے اعلیٰ گریڈ کے افسر کی سربراہی میں ایک اور کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ایف آئی اے کے سینئر افسر کو نامزد کرنے کی درخواست کی ہے۔ مجوزہ کمیٹی میں ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ اور ڈی آئی جی نعیم احمد شیخ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

میر رضا کی موت خودکشی نہیں بلکہ قتل تھی، جوڈیشل کمیشن نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

ادھر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار علی لاڑک پر مشتمل ایک رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، جو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں نامزد پولیس افسران اور اہلکاروں کے کردار کا جائزہ لے گی۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ اس کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کو چار نکات پر تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان میں نامزد افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں اور کارکردگی کا جائزہ لینا، مجموعی طور پر پولیس کی کارکردگی کا تعین کرنا، جائے وقوع کو جلائے جانے کے معاملے میں انسپکٹر غوث کے کردار کی مزید تحقیقات کرنا اور نتائج و سفارشات پر مشتمل رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کرنا شامل ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں نامزد پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔ اس کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کے مشاہدات اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات بھی آئی جی سندھ کو بھجوا دی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جوڈیشل کمیشن کے مشاہدات کی روشنی میں سیکرٹری صحت کو بھی خط ارسال کیا ہے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے میر رضا علی کا ابتدائی پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ شیخ کو عہدے سے ہٹانے اور دو سالہ تربیت کے لیے بھیجنے کی سفارش کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.