Gas Leakage Web ad 1

قزاقوں نے صومالیہ کے قریب تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ کرلیا

قزاقوں نے صومالیہ کے قریب تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ کرلیا

0

موگادیشو میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں نے ایک تیل بردار جہاز پر حملہ کر کے قبضہ کرلیا، تاہم جہاز کے تمام 24 عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جہاز، جس کا نام "ہیلاس ایفروڈائٹی” ہے، بھارت سے پیٹرول لے کر جنوبی افریقا جا رہا تھا جب جمعرات کی صبح اسے ایک سیکیورٹی واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔

10 مریضوں کی جان لینے والے نرس کو عمر قید کی سزا

یورپی یونین کے بحری دستے کے مطابق ان کا ایک جنگی جہاز حملے کے مقام کے قریب موجود ہے اور قزاقی کے اس واقعے سے نمٹنے کے لیے کارروائی کے لیے تیار ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں مرچنٹ سیکیورٹی فرم ’ایمبری‘ نے بتایا کہ قزاق ایک چھوٹی کشتی پر سوار ہو کر آئے اور انہوں نے ٹینکر پر فائرنگ کی، جب کہ بعض ذرائع کے مطابق انہوں نے راکٹ بھی داغا۔

سیکیورٹی کمپنی کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ جہاز کے تمام 24 عملے نے خود کو جہاز کے اندر موجود محفوظ کمرے (سٹی ڈیل) میں بند کر لیا ہے اور وہ محفوظ ہیں، جب کہ یورپی بحری افواج سے مدد بھی طلب کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی 2024 میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب مشتبہ قزاقوں نے لائبریا کے پرچم بردار جہاز پر موگادیشو سے تقریباً 380 سمندری میل دور حملہ کیا تھا، تاہم یورپی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاز کے 17 عملے کو بحفاظت رہا کرا لیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.