Gas Leakage Web ad 1

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے قتل کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی

0

نئی دہلی: دہلی پولیس نے بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور رئیلیٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے قتل کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی اور گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز کو گرفتار کر لیا۔

 

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی دہلی کے علاقے کالندی کنج میں کی، جہاں سے دونوں شوٹرز کو حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہیں منور فاروقی کو قتل کرنے کی ہدایات گینگسٹر روہت گودارا، گولڈی برار اور وریندر چرن کی جانب سے دی گئی تھیں۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسی گینگ کی ہدایت پر بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی، تاہم خوش قسمتی سے اداکارہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔ اس حملے کی وجہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی کی جانب سے اپنے روحانی رہنماؤں پریمانند مہاراج اور انیرودھاچاریہ جی مہاراج کے خلاف مبینہ توہین آمیز بیان کو قرار دیا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ گولڈی برار گروپ بدنامِ زمانہ گینگ ہے جو مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے، اور اسی گروپ کی جانب سے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.