Gas Leakage Web ad 1

فرانسیسی عوام تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کی آواز سنی جائے، ایرانی وزیر خارجہ

0

فرانس میں جاری مظاہروں کو ایران جنگ سے جوڑنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو آئینہ دکھا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مسٹر میکرون نے ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھ دے کر اپنی راہ خود منتخب کی تھی۔ اب اس جنگ کا الزام دوسروں پر ڈالنے کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے۔ جنگ شروع کرانے میں میکرون اور ان جیسے دیگر افراد نے خود کردار ادا کیا۔
چھاتی کے سرطان سے آگاہی ،تشخیص، بروقت علاج اور نگہداشت سنجیدہ مسئلہ ہے، وزیراعظم
عباس عراقچی نے کہا کہ فرانسیسی عوام مکمل تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کی آواز سنی جانی چاہیے۔ انہوں نے میکرون کے اس پیغام کا عکس بھی شیئر کیا، جس میں وہ امریکی صدر کو ایران پر حملے کے لیے اکسا رہے تھے۔

واضح رہے کہ فرانس میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں کمی نہیں آ سکی۔ پیرس سمیت دیگر شہروں میں گزشتہ رات بھی ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق، صورت حال اس قدر سنگین ہو گئی کہ ملک میں بدامنی کے بعد وزیر داخلہ لاراں نونیز نے اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کر دیا، تاہم صدر ایمانوئل میکرون نے وزیر داخلہ کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

صدر میکرون نے ملک میں جاری انتشار کو سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا۔ مظاہروں کے دوران اب تک ایک ہزار پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ پرتشدد مظاہروں میں شریک دو ہزار 400 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.