Gas Leakage Web ad 1

امریکی فوج کی خلائی مخلوق کیساتھ خفیہ جنگ کا انکشاف، ہلاکتوں کا بھی دعویٰ

0

سابق امریکی آرمی سنائپر نک بیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ نیواڈا میں واقع ایریا 51 کے قریب ایک خفیہ فوجی آپریشن کے دوران امریکی فوجیوں نے تین ایلیئنز کو ہلاک کر دیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

سابق امریکی آرمی سنائپر نک بیٹس نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکی فوجیوں نے ایریا 51 کے قریب ایک خفیہ فوجی آپریشن کے دوران ریپٹیلین جیسی دکھائی دینے والی تین مخلوقات کے خلاف لڑائی کی اور انہیں ہلاک کر دیا۔

نک بیٹس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس پراسرار جھڑپ میں ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہوا تھا، جس کی موت کو باضابطہ طور پر تربیتی حادثہ قرار دے کر چھپا لیا گیا۔
چھاتی کے سرطان سے آگاہی ،تشخیص، بروقت علاج اور نگہداشت سنجیدہ مسئلہ ہے، وزیراعظم

نک بیٹس وہاں یوکرین جنگ پر ایک دستاویزی فلم بنانے گئے تھے، جہاں نام ظاہر نہ کرنے والے ایک فوجی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ اس کی یونٹ کو فورٹ براگ سے فوری طور پر ایریا 51 روانہ کیا گیا تھا۔

یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب زیرِ زمین تنصیب پر تعینات عملے نے ریڈیو کے ذریعے ہونے والے معمول کے چیکس کا جواب دینا بند کر دیا تھا۔ تحقیقات کے لیے بھیجی گئی ریسکیو ٹیم بھی مبینہ طور پر لاپتا ہو گئی تھی۔

موقع پر پہنچنے کے بعد فوجیوں کو مبینہ طور پر غیر مانوس انرجی ویپنز فراہم کیے گئے، جس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک زیرِ زمین سرنگ میں منتقل کیا گیا۔

نک بیٹس نے دعویٰ کیا کہ وہاں ٹیم کا سامنا ایک ایسی مخلوق سے ہوا جو دو ٹانگوں پر چلتی تھی، دیکھنے میں ریپٹیلین جیسی لگتی تھی اور اس کے پاس بھی اسی نوعیت کا ایک ہتھیار موجود تھا۔

مبینہ طور پر اس مخلوق نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا، جبکہ باقی فوجیوں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایلیئنز جیسی دکھائی دینے والی تینوں مخلوقات کو ہلاک کر دیا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے فوجی کی موت کو چھپایا گیا اور سرکاری ریکارڈ میں اسے ایک تربیتی مشق کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے کے طور پر درج کر لیا گیا۔

نک بیٹس کے مطابق، ابتدا میں انہوں نے اس کہانی پر سوالات اٹھائے تھے، تاہم وہ اس وقت شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے جب ایک اور فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر ان کی گردن دبوچ لی اور انہیں اس معاملے پر بات کرنے کے خلاف سخت وارننگ دی۔

تاہم، ان حیران کن دعوؤں کی تصدیق کے لیے اب تک کوئی فوجی ریکارڈ، تصاویر یا آزادانہ شواہد سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ نیواڈا میں واقع ایریا 51 طویل عرصے سے ایلیئنز سے متعلق کہانیوں اور پراسرار دعوؤں کا مرکز رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.