Gas Leakage Web ad 1

چھاتی کے سرطان سے آگاہی ،تشخیص، بروقت علاج اور نگہداشت سنجیدہ مسئلہ ہے، وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیے بھرپور آواز اٹھا رہا ہے، جبکہ حکومت عالمی برادری کے ساتھ مل کر خواتین کو درپیش صحت کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔
ہیئر ڈرائیر: بال سنوارنے کے علاوہ گھر کے 8 مشکل کام بھی بنائے آسان
چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی، بروقت تشخیص، علاج اور نگہداشت ایک اہم اور سنجیدہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی بیٹیوں، ماؤں اور بہنوں کی صحت کی قدر کرنے والی ہر قوم اس معاملے پر تشویش رکھتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کا معیاری علاج یقینی بنانے کے لیے ایک مؤثر لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر میں سرطان کے خصوصی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خواتین کو درکار طبی خدمات کی فراہمی میں سماجی آگاہی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم، دیہی اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات تک رسائی محدود ہونے کے باعث وہاں رہنے والی خواتین خصوصی توجہ کی مستحق ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.