Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا

0

ٹرمپ نے کہا ہے کہ دفاعی کمپنیاں امریکی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد میں اسلحہ فیکٹریاں قائم کر رہی ہیں، جبکہ اسلحہ ذخائر میں کمی سے متعلق معلومات افشا کرنے والوں کو انہوں نے غدار قرار دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معلومات لیک کرنے والے افراد کی تلاش جاری ہے اور ان کے خلاف طویل مدت قید کی سزاؤں کا مطالبہ کیا جائے گا۔
امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم
اس سے قبل ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑے حملے کی تیاری کر رہا تھا کہ اسی دوران ایرانی حکام نے رابطہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام نے فون کر کے کہا کہ ایسا نہ کریں، آئیے بات کرتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مزید فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم امریکا کے بنیادی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ معاہدہ کرنا پسند کریں گے کیونکہ وہ لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے، لیکن ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھولنے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔

ٹرمپ نے ایک روز قبل بھی کہا تھا کہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ کسی معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

امریکی انتظامیہ مسلسل اس مؤقف کا اظہار کرتی رہی ہے کہ تہران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی بنیادی شرط یہ ہوگی کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، اور ٹرمپ نے بدھ کے روز بھی اسی مؤقف کو دہرایا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے ایک متفقہ راستے پر اتفاق کر لیا ہے، جبکہ دونوں ممالک اس اہم بحری گزرگاہ کے مشترکہ انتظام سے متعلق حتمی انتظامات کو بھی آخری شکل دے رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.