Gas Leakage Web ad 1

امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم

0

خبر ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایا کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں، جن کے تحت اہلکاروں کا تبادلہ، مشترکہ تحقیقات، انٹیلی جنس شیئرنگ اور بعض مشترکہ چھاپے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔
لاہور سمیت جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
کاش پٹیل کا کہنا تھا کہ چینی قانون نافذ کرنے والے اہلکار باقاعدگی سے امریکا آتے ہیں، جبکہ ایف بی آئی کی ٹیمیں بھی چین جا کر مقدمات پر کام کرتی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے بتایا کہ مئی میں چین کی وزارت پبلک سکیورٹی اور دبئی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی "آپریشن سینڈ ڈالر” کے دوران دبئی میں سائبر فراڈ کے ایک بڑے مرکز پر چھاپہ مارا گیا، جس میں 300 افراد کو گرفتار کیا گیا، 300 ملین ڈالر ضبط کیے گئے اور انسانی اسمگلنگ کا شکار ہزاروں افراد کو آزاد کروایا گیا۔

کاش پٹیل نے مزید کہا کہ یہ تعاون صرف مخصوص جرائم تک محدود ہے اور اس سے امریکا کے روایتی اتحادیوں کی اہمیت کم نہیں ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.