Gas Leakage Web ad 1

اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

0

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے کہا ہے کہ فوج غزہ میں اپنی پیشگی کارروائیاں جاری رکھے گی، جبکہ ان کے مطابق حماس کو نمایاں طور پر کمزور کیا جا چکا ہے اور سکیورٹی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے خطرات کا خاتمہ کرے گی اور اسرائیلی آبادیوں اور شہریوں کا دفاع کرے گی۔
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ اس کی ایک مثال حماس کے عسکری ونگ کی خصوصی فورس نخبا کے اہلکاروں اور 7 اکتوبر کے حملے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں شریک افراد کا تعاقب ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل بورڈ آف پیس کے غزہ نمائندے نکولائے ملادینوف نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں حماس کو غیرمسلح کرنے اور غزہ کا انتظام شہری حکومت کے حوالے کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورڈ آف پیس کے نمائندے نے معاہدے پر پیش رفت کے دوران اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ غزہ پر حملے روک دے۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران غزہ سے متعلق جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل کے دوران فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام اور فیصلے کی حمایت کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.