Gas Leakage Web ad 1

دنیا کے مشہور ترین شہر کا حیرت انگیز اصل نام جو 168 حروف پر مشتمل ہے

0

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں کسی شہر کا سب سے طویل ترین نام کیا ہے؟

Gas Leakage Web ad 2

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شہر دنیا بھر میں کافی مشہور ہے اور زیادہ تر افراد کو اس کا جو نام معلوم ہے، وہ اس کا سرکاری نام نہیں۔

جی ہاں، دنیا میں ایک شہر کا مکمل نام 168 حروف پر مشتمل ہے اور یہ شہر تھائی لینڈ میں واقع ہے۔
وفاقی وزرا کا این ڈی ایم اے کا دورہ، مون سون سے نمٹے کیلئے پیشگی اقدامات مکمل
اگر آپ کو کبھی تھائی لینڈ جانے کا موقع ملے تو وہاں کے مقامی افراد بھی عموماً اس طویل نام کو استعمال نہیں کرتے، کیونکہ اسے یاد رکھنا ان کے لیے بھی مشکل ہے۔

یہ شہر بینکاک ہے، جس کا اصل نام 168 حروف پر مشتمل ہے۔

اس شہر کا مکمل نام یہ ہے:

krungthepmahanakhonamonrattanakosinmahintharaayuthayamahadilok

phopnoppharatratchathaniburiromudomratchaniwetmahasathanamonpim

anawatansathitsakkathattiyawitsanukamprasit

تھائی لینڈ کے دارالحکومت کا یہ نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے اور اسے دنیا میں کسی بھی مقام کا سب سے طویل نام قرار دیا گیا ہے۔

اگر آپ کو یہ نام یاد نہ ہو تو یہ آپ کی غلطی نہیں، کیونکہ یہ دنیا کے طویل ترین ناموں میں شامل ہے۔

اس کا ایک مختصر سرکاری نام بھی موجود ہے جو تقریباً 11 الفاظ پر مشتمل ہے اور اسے عام طور پر کرونگ تھیپ مہا ناکھون کہا جاتا ہے۔

تاہم 111 حروف پر مشتمل یہ نام بھی لائسنس پلیٹس اور سرکاری دستاویزات کے لیے بہت طویل ثابت ہوتا ہے۔

اسی وجہ سے تھائی لینڈ میں دارالحکومت کو عام طور پر کرونگ تھیپ مہا ناکھون کہا جاتا ہے، جبکہ کچھ مقامی افراد اسے مزید مختصر کرکے صرف کرونگ تھیپ بھی کہتے ہیں۔

2022 میں تھائی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کرونگ تھیپ مہا ناکھون کے ساتھ بینکاک نام کو رومن حروف میں لکھنا بھی قابل قبول ہوگا۔

بینکاک کا 168 حروف پر مشتمل نام سنسکرت اور پالی زبانوں کے الفاظ پر مشتمل ہے، جس کے مختصر مفہوم کا ترجمہ "فرشتوں کا عظیم شہر” بنتا ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ شہر کا نام اتنا طویل کیوں رکھا گیا تھا۔

بینکاک نام کے حوالے سے مشہور روایات کے مطابق یہ نام شہر کی بنیاد رکھے جانے سے پہلے کا ہے، جب یہ علاقہ اپنے گاؤں یا ضلع (بینک) اور جنگلی آلو بخاروں (ماکاک) کے باعث جانا جاتا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.