Gas Leakage Web ad 1

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور

0

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی سے متعلق بل منظور کر لیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پابندی کا نفاذ دو مرحلوں میں کیا جائے گا تاکہ نئے اور موجودہ دونوں اکاؤنٹس کو مرحلہ وار اس قانون کے دائرہ کار میں لایا جا سکے۔

ایرانی وزیرِ داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پہلے مرحلے کے تحت یکم ستمبر سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں موجودہ اکاؤنٹس پر بھی پابندی جنوری 2027 سے نافذ العمل ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس قانون کو بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس سے قبل برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر کئی ممالک بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے فیصلے کر چکے ہیں۔ برطانیہ اور آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا تھا، جبکہ برطانیہ میں کم عمر بچوں کے انرجی ڈرنکس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کیے جانے کا عمل جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.