Gas Leakage Web ad 1

عدالتی فیصلےکے بعد اسلام آباد پر دھاوا نہیں بولاجاسکتا، فورسز کو بتادیا ہے ان کو ہر ممکن طریقے سے روکیں گے: محسن نقوی

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کسی صورت وفاقی دارالحکومت پر دھاوا نہیں بولا جاسکتا، جبکہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ ہوا ہے، ایسے میں یہ زیب نہیں دیتا کہ ایک طرف شہدا کے جنازے اٹھائے جائیں اور دوسری طرف دھرنوں کی تیاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کو بتادیا ہے کہ انہیں ہر ممکن طریقے سے روکا جائے گا، جوانوں کو بھی بتادیا گیا ہے کہ اب ایسا نہیں ہوگا کہ وہ گولی چلائیں اور آپ خاموش بیٹھے رہیں۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ، کے پی حکومت نے سرکاری افسران اور وسائل کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردیں
محسن نقوی نے کہا کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو اپنے علاقے اور شہر میں کریں۔ سیاسی جلسے جلوس اور جتھوں کی یلغار میں فرق ہوتا ہے۔ اگر ایک بھی جان گئی تو اس کے ذمہ دار وہ ہوں گے جو اس جتھے کو جمع کررہے ہیں۔

محسن نقوی نے اپوزیشن رہنماؤں سے کہا کہ اس لڑائی سے کوئی فائدہ نہیں، اس میں نقصان ہی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح بدامنی نہیں پھیلنے دیں گے اور کوشش ہوگی کہ اسلام آباد کے شہریوں کو کم سے کم زحمت اٹھانا پڑے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ آج ان سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہماری تیاری پوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی پارٹی کے اندر سروے کرالے تو اکثریت کو معلوم نہیں ہوگا کہ وہ کیوں آرہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بات ہورہی ہے کہ مخصوص قبائل کے لوگ آرہے ہیں، ہم بدامنی نہیں پھیلانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے بتا رہے ہیں تاکہ کسی کو غلط فہمی نہ رہے اور بعد میں گلہ نہ کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا کام ہے کہ وہ قانون پر عملدرآمد کی صورت حال بہتر بنائے، پرامن احتجاج کرے اور اپنے صوبے میں کرے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کنٹینرز لگانے کے خلاف ہیں، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے کہتے ہیں کہ کنٹینرز لگانے ہیں تو لگانا پڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ ایسی سرگرمی جس سے بنیادی حقوق متاثر ہوں، وہ آئین کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔ اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی آئین کی خلاف ورزی تصور ہوگی اور ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.