Gas Leakage Web ad 1

انسٹا گرام میں صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف

0

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ٹیگ شدہ تصاویر کو مین پروفائل گرڈ میں نمایاں کیا جاسکے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

انسٹاگرام میں پہلے ہی ٹیگڈ ٹیب موجود ہے، جہاں صارفین ان تمام پوسٹس کو دیکھ سکتے ہیں جن میں انہیں ٹیگ کیا جاتا ہے۔
5 سال مسلسل کنٹریکٹ سروس کے بعد ریگولر ملازم پنشن کا حقدار قرار
اگر کوئی پوسٹ ایسی ہو جسے صارف مین گرڈ میں ڈسپلے کرنا چاہتا ہو تو اب ایسا ممکن ہوگا۔ کمپنی کے مطابق صارفین اپنی پسندیدہ گروپ فوٹوز کے ساتھ ساتھ میموریز یا دیگر پوسٹس کو بھی مین گرڈ پر نمایاں کرسکیں گے۔

ٹیگ شدہ پوسٹ کو متعدد طریقوں سے مین گرڈ پر شامل کیا جاسکے گا۔ صارف یہ کام براہ راست ڈی ایم نوٹیفکیشن سے کرسکیں گے، جبکہ ٹیگ شدہ پوسٹ کے اوپر دائیں جانب موجود تھری ڈاٹ مینیو میں بھی یہ آپشن موجود ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹیگڈ ٹیب پر موجود کسی پوسٹ کو دبا کر رکھنے کے بعد بھی اسے مین گرڈ پر شامل کیا جاسکے گا۔

اگر صارف کسی وقت اس پوسٹ کو گرڈ سے ہٹانا چاہے تو یہ بھی آسانی سے کیا جاسکے گا۔

یہ تمام ٹیگ شدہ پوسٹس گرڈ پر ریورس کرانیکل آرڈر میں نظر آئیں گی، تاہم صارفین انہیں اپنی مرضی سے دوبارہ ترتیب بھی دے سکیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.