Gas Leakage Web ad 1

آبنائے ہرمز اور باب المندب کی بندش، پاکستان نے تیل کے متبادل ذرائع تلاش کرنا شروع کردیے

0

اسلام آباد: آبنائے ہرمز کی مبینہ بندش اور حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے باب المندب کے راستے سعودی خام تیل کی ترسیل روکنے کے اعلان کے بعد پاکستان نے خلیجی ممالک کے علاوہ خام تیل کی درآمد کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس پیشرفت کے بعد ملک کی توانائی کی سلامتی اور تیل کی مسلسل فراہمی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک نے ملک کی آئل ریفائنریوں کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) اور منیجنگ ڈائریکٹرز (ایم ڈیز) کا ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں امریکا، ایران اور حوثیوں کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایرانی وزیرِ داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے ریفائنریوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پاکستان کو خام تیل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر متبادل درآمدی ذرائع کی نشاندہی کی جائے اور کسی بھی ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں شریک اعلیٰ حکام نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے بعد مختلف ریفائنریوں نے بین الاقوامی تجارتی کمپنیوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ امریکا، سنگاپور، نائجیریا اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت دیگر ممکنہ ذرائع سے خام تیل کی دستیابی اور درآمد کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.