Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قریب ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی جانب جانے والے تمام 5 راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا، جبکہ پانچوں راستوں پر کنٹینرز کی 2،2 تہیں لگا کر بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔
’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا
ذرائع نے بتایا کہ ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کو سیل کرکے صرف ہنگامی حالات میں کھولا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی ہر نوعیت کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے چھٹیوں پر پابندی کا سرکلر جاری کردیا، جس کے مطابق اسلام آباد پولیس میں اتفاقی، استحقاقی اور بیرونِ ملک جانے کی چھٹی پر پابندی ہوگی۔

اسلام آباد پولیس کی چھٹیوں پر پابندی 5 اکتوبر 2026 تک برقرار رہے گی، جبکہ ہنگامی چھٹی کے علاوہ تمام چھٹیوں پر فوری طور پر پابندی ہوگی۔

چھٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیوٹی پر واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.