Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور ایران ہر موقع پر کندھےسےکندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں، پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کریں گے: ایرانی صدر

0

(اسلام آباد: (سپیشل کراسپنڈنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شہید علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کو سراہا۔

Gas Leakage Web ad 2

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ عزیز بھائی شہباز شریف اور پاکستانی وفد کی تعزیتی اجتماع میں شرکت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر نجی کمپنی کے 5 عہدیداروں پر 27 لاکھ روپے جرمانہ عائد

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کی اس حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ ان کے بقول دونوں ممالک کے عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں ساتھ دیا ہے اور اخوت و یکجہتی کے جذبے کے تحت شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات مزید فروغ پائیں گے اور دونوں ممالک کے روابط پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر ہمیشہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک جذبات رکھتے تھے اور دونوں قوموں کے درمیان مشترکہ ثقافتی اقدار کو ایک قیمتی سرمایہ قرار دیتے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.