Gas Leakage Web ad 1

بحری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں ایران پر حملےکیے، ایسا دوبارہ ہوا تو نتائج کہیں زیادہ سنگین ہوں گے، ٹرمپ

0

(اسلام آباد:(سپیشل کراسپنڈنٹ واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں امریکا نے ایران پر کارروائیاں کی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ اس نوعیت کی کوئی کارروائی کی گئی تو اس کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے۔

اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر مزید حملوں کی دھمکی دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے ایران کے ساتھ مکمل جنگ شروع ہونے کے امکان کو مسترد کیا تھا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا ایران کے خارگ جزیرے پر بھی قبضہ کر سکتا ہے۔

امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو اسے امریکی فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ایران آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے کھلا نہیں رکھتا اور تجارتی جہازوں پر فائرنگ بند نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی معاہدہ یہی تھا کہ اگر ایران جہازوں پر حملے کرے گا تو امریکا بھرپور جواب دے گا، ایران یا تو معاہدے کی پاسداری کرے یا پھر گزشتہ رات جیسے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔

ادھر امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر مزید فضائی حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور ان کے عملے پر ایران کے حالیہ حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق بمباری کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو محدود کرنا ہے جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ آمدورفت کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں میں سرک، چابہار، بندرعباس، کنارک، ایرانشہر اور جزیرہ ابو موسیٰ کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق چابہار میں ہونے والے ایک حملے کے دوران پروجیکٹائل کا ایک ٹکڑا امام علی اسپتال پر گرا، جبکہ میری ٹائم ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ایک ڈپو پر حملے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.