Gas Leakage Web ad 1

یوکرینی دارالحکومت کیف پر روس کے میزائل حملے، 8 افراد ہلاک

0

روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے اطراف میں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نیٹو کے سربراہی اجلاس سے ایک روز قبل ہونے والے اس حملے میں کیف میں 7 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع ضلع بوچا میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ حملوں میں کم از کم 34 افراد زخمی ہوئے اور متعدد رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

کیف کے میئر ویتالی کلچکو کے مطابق فضائی دفاعی نظام متحرک رہا اور شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔

مریض کی تشخیص بروقت ہوئی، وفات کی وجہ شدید انفیکشن اور ملٹی آرگن فیلئر تھی، کارڈیک ہسپتال گلگت

کیف ریجن کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے بتایا کہ روس نے بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملہ کیا۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دارالحکومت اور اس کے گردونواح پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔

اس کے بعد صدر ٹرمپ کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی گفتگو متوقع ہے، کیونکہ امریکا تعطل کا شکار امن مذاکرات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.