Gas Leakage Web ad 1

آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران

0

آبنائے ہرمز: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے مشاورت یا رابطے کے بغیر آبنائے ہرمز کے لیے کسی بھی نئے بحری راستے کا اعلان ناقابلِ قبول اور انتہائی خطرناک ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ صرف انہی مخصوص بحری راستوں کے ذریعے ممکن ہے جو ایران کی جانب سے باقاعدہ طور پر مقرر کیے گئے ہیں۔

اسرائیل کا امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کا مطالبہ، وجہ بھی سامنے آگئی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ رابطہ اور کوآرڈینیشن لازمی ہے، جبکہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمان نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کو آسان اور تیز بنانے کے لیے ایک نیا عارضی بحری راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ تاہم پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اعتراض اسی نئے راستے سے متعلق ہے یا کسی اور مجوزہ راہداری سے۔

دوسری جانب عمانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں فراہم کی گئی عارضی بحری راہداری کے استعمال پر کوئی فیس عائد نہیں ہوگی اور جہاز عمانی حکام سے رابطے کے بعد اس راستے سے گزر سکیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.