ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پہلے مرحلے میں دس ججز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سینئر اور قابل وکلا کو لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر کرنے کے لیے چار جولائی تک نامزدگیاں جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔

پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن
سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ چار جولائی تک دس خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے سینئر، قابل اور شفاف کردار کے حامل وکلا کو نامزد کرکے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کیے جائیں، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن باضابطہ طور پر اجلاس طلب کرے گا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی کل ججز کی آسامیوں کی تعداد ساٹھ ہے، اس وقت اکتالیس ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ انیس ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔



