Gas Leakage Web ad 1

کراچی: بچوں کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں ایمرجنسی ایگزٹس بند ہونے کا انکشاف

0

کراچی: قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق بچوں کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں ایمرجنسی ایگزٹس بھی بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں متعدد فائر ایکسٹنگوشرز خراب ہیں۔
آزادکشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران حملہ، رینجرز اہلکار شہید
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں فائر ایکسٹنگوشرز کی طویل عرصے سے ٹیسٹنگ اور مانیٹرنگ نہیں کی گئی، جبکہ این آئی سی ایچ میں مؤثر فائر سیفٹی الارم سسٹم بھی موجود نہیں ہے۔ گزشتہ 10 سال کے دوران ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کو فائر سیفٹی ڈرل یا اس حوالے سے کوئی تربیت بھی نہیں دی گئی۔

این آئی سی ایچ میں گزشتہ 6 سال کے دوران آگ لگنے کے دو بڑے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔

ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر ناصر سڈل کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ایمرجنسی اخراج کے راستے سکیورٹی کے لیے بند کیے گئے ہیں، کیونکہ ماضی میں چوری کی وارداتیں کافی ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق عملے کے پاس ایمرجنسی اخراج کے دروازوں کی چابیاں موجود ہیں۔

ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کے مطابق اگر اسپتال میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کا ذمہ دار متعلقہ عملہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی ایچ میں فائر ایکسٹنگوشرز موجود ہیں، تاہم عملے کو فائر فائٹنگ کی تربیت نہیں دی گئی اور اس حوالے سے میٹنگ کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.