Gas Leakage Web ad 1

ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: صدر مسعود پزشکیان

0

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی صدر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طویل تفصیلی مذاکرات کے بعد مجلسِ شوریٰ اراکین نے مفاہمتی یادداشت کے متن کی حمایت کی۔

جامعہ پشاور میں مالی بحران، تمام گاڑیاں یونیورسٹی ٹرانسپورٹ پول میں جمع کرانے کا فیصلہ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری شقیں شامل کروانے میں اہم کردار ادا کیا، مفاہمتی یادداشت کئی ماہ پر محیط مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت جنگ کے خاتمے اور باضابطہ مذاکرات کے آغاز کی جانب ایک اہم قدم ہے، ایران تمام ممکنہ حالات اور آپشنز کے لیے تیار ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں پر عملدرآمد ہو جائے تو یہ ہمارے لیے قابل فخر دستاویز ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تصدیق کر دی ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران نے دستخط کر دیے ہیں۔

امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کیے۔ امریکی نائب صدر نے بتایا کہ ایران کی طرف سے ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے دستخط کیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.