پشاور: جامعہ پشاور نے مالی بحران کے باعث تمام گاڑیاں یونیورسٹی ٹرانسپورٹ پول میں جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار جامعہ پشاور کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق یونیورسٹی کی گاڑیاں فوری طور پر یونیورسٹی ٹرانسپورٹ پول میں جمع کرائی جائیں گی اور یہ اقدام یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ وسائل کے بہترین استعمال اور لاگت میں کمی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے چکوال فائرنگ کیس کو ہائی پروفائل کیس قرار دیدیا
آفس آرڈر کے مطابق یہ فیصلہ سینیٹ کے 138ویں اجلاس اور ڈینز کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے جبکہ وائس چانسلر نے اپنی سرکاری گاڑی کے پی او ایل اخراجات سے بھی ماہانہ 20 ہزار روپے کٹوتی کا حکم دیا ہے۔
آفس آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈینز دفاتر، تدریسی شعبہ جات، اداروں، مراکز، کالجز اور اسکولز کی تمام گاڑیاں بھی جمع ہوں گی جبکہ پرنسپلز، ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔