Gas Leakage Web ad 1

جب معاملات طے ہونے لگتے ہیں امریکا فوجی مہم شروع کرکے اسے تباہ کردیتا ہے؛ ایران

0

ایران کی جانب سے جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز پر جواب آج موصول ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آج کسی بھی وقت ایران کا جواب موصول ہو سکتا ہے، اور اگر اس میں کوئی ٹھوس لائحہ عمل شامل ہوا تو سنجیدگی کے ساتھ پیش رفت کا آغاز کیا جائے گا۔

اسٹریٹ لائٹس منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کا وزیر بلدیات کو خط

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی تازہ سوشل میڈیا پوسٹ آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں کمی کے بجائے مزید اضافے کی نشاندہی کر رہی ہے۔

عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جب بھی معاملات سفارتی انداز میں حل کی جانب بڑھتے ہیں تو عین اسی وقت امریکا خطرناک فوجی مہم جوئی شروع کر دیتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کے اس اقدام کو بھونڈی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا یہ کسی تخریب کار، یعنی اسرائیل، کی کارروائی ہے جو ایک بار پھر امریکی صدر کو نئی دلدل میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وجہ کچھ بھی ہو، نتیجہ ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے اور وہ یہ کہ ایرانی قوم کبھی دباؤ کے آگے نہیں جھکتی۔

عباس عراقچی نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے جاری ایران کے میزائل ذخائر سے متعلق رپورٹ کو بھی مسترد کر دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل ذخائر اور لانچرز کی صلاحیت 31 مارچ کے مقابلے میں 75 فیصد نہیں بلکہ 120 فیصد تک موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب امریکی افواج نے ایران میں فوجی اڈوں پر بمباری کی تھی، جبکہ آبنائے ہرمز میں بھی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.