برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بار بار یہ تاثر دیا گیا کہ ان کی جماعت کمزور ہو گئی ہے اور ختم ہو چکی ہے، اسی لیے وہ پارٹی کی خواہش پر قیادت چھوڑ رہے ہیں۔
امریکا نے سوئٹزرلینڈ مذاکرات کے نتیجے میں ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندی عارضی طور پر اٹھا لی
انہوں نے بتایا کہ آج صبح ان کی بادشاہ چارلس سوم سے گفتگو ہوئی ہے۔ ان کے مطابق قیادت کے انتخابی عمل کی تکمیل تک وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور اقتدار کی منظم اور پُرامن منتقلی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر نے 2024 کے عام انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیبر پارٹی 4 جولائی 2024 کو دوبارہ اقتدار میں آئی تھی اور اس کامیابی کے ساتھ 14 سال سے جاری کنزرویٹو پارٹی کے دورِ حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔
اس استعفے کے بعد گزشتہ ایک دہائی کے دوران برطانیہ کے چھٹے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کی ہے۔