Gas Leakage Web ad 1

صدر ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سےکسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: ایرانی پاسداران انقلاب

0

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب معاہدے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاسداران انقلاب گارڈز کے مطابق ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے مستقل خاتمے کے لیے ایک جامع تجویز پیش کی ہے، جبکہ امریکا اس صورتحال سے نکلنے کے لیے فیس سیونگ کا خواہاں ہے۔ ایران نے اس تجویز کے ذریعے معاملہ دوبارہ صدر ٹرمپ کے سامنے رکھ دیا ہے۔

وزیراعظم اورفیلڈ مارشل جنگ بندی نہ کراتے تو تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا: احسن اقبال

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران نے پینٹاگون کو ناکا بندی کے حوالے سے ایک ڈیڈلائن بھی دی ہے، جبکہ چین، روس اور یورپ کا واشنگٹن کے خلاف مؤقف تبدیل ہو رہا ہے اور امریکا کے لیے فیصلے کرنے کی گنجائش محدود ہوتی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے میں مدد فراہم کرے گا، اور اگر ایران کی جانب سے کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.