Gas Leakage Web ad 1

امریکی قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا: امریکی میڈیا

0

امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ایرانی جہاز اور اس کے عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم اورفیلڈ مارشل جنگ بندی نہ کراتے تو تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا: احسن اقبال

امریکی میڈیا کے مطابق اس جہاز کو ایران واپس بھیجنے کے مقصد سے پاکستان کے حوالے کیا گیا، جبکہ امریکی حکام نے ایم وی توکسا کے عملے کے 22 افراد بھی پاکستان کے حوالے کیے۔
دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکی ناکا بندی کے خلاف ایسی کارروائی کرے گا جو یاد رکھی جائے گی۔
امریکی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا جا چکا تھا، جبکہ توسکا نامی جہاز کو امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا تھا۔
امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اب اس جہاز کو اس کے مالک کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.