وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے میں کردار ادا نہ کرتے تو آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 250 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر جاتی۔
پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں، پرویز الہٰی کا بیان سامنے آگیا
شکر گڑھ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ نے دنیا بھر میں تیل کے بحران کو جنم دیا ہے، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اس جنگ کا مکمل خاتمہ ہو تاکہ تیل کی قیمتیں دوبارہ کم ہو سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس تنازع میں جنگ بندی نہ کراتے تو آج تیل کی قیمتیں 250 ڈالر فی بیرل سے بھی زیادہ ہو چکی ہوتیں۔