بحرِ ہند میں امریکی افواج نے ایک کارروائی کے دوران ایران کے ایک بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا۔
امریکی محکمہ جنگ کے مطابق یہ جہاز، ایم ٹی میجسٹک، ایران سے تیل لے کر جا رہا تھا۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تمام ڈپازٹ واپس کر دیے
امریکی محکمہ جنگ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر میری ٹائم قوانین کے نفاذ کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ غیر قانونی نیٹ ورکس اور ان جہازوں کو روکا جا سکے جو ایران کی معاونت کر رہے ہیں۔
اس سے قبل پیر کے روز امریکی فوج نے ایرانی پرچم بردار بحری جہاز ایم وی توسکا پر حملہ کر کے اسے بھی قبضے میں لے لیا تھا، جبکہ سینٹ کام کی جانب سے اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی جا چکی ہے۔
دوسری طرف ایران نے بھی گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لینے کی ویڈیو جاری کی ہے۔