Gas Leakage Web ad 1

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کی دھمکی

0

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں اور اسے پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے لیے امریکا کے گرین سگنل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تمام ڈپازٹ واپس کر دیے

کاٹز کے مطابق جب اسرائیل دوبارہ حملے شروع کرے گا تو ایران کی اہم توانائی اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکی حملوں کے لیے پانچ عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر اقوام متحدہ میں باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت کو اچھے ہمسایوں کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے اور اپنی سرزمین کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.