امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق 14 افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو چین کی طرف سے تحفہ ہیں: ٹرمپ
محکمہ خزانہ نے کہا کہ ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اسی سلسلے میں متعلقہ کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کی زد میں آنے والے اہداف میں ایرانی طیارے بھی شامل ہیں، جبکہ ایران، ترکیے اور متحدہ عرب امارات میں موجود عناصر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔