چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر محمود خان اچکزئی کو کوئی ناراضی ہے تو اسے دور کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ابھی تک محمود خان اچکزئی سے اس حوالے سے بات نہیں ہو سکی کہ وہ جلسے میں کیوں شریک نہیں ہوئے، تاہم انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات ہیں کہ محمود اچکزئی کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔
’ہارنے والا شرائط طے نہیں کرتا‘: ایران نے صدر ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع مسترد کردی
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کی قیادت سے ناراض ہیں اور اسی وجہ سے مردان کے جلسے میں ان کی شرکت متوقع نہیں تھی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ان کی سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے، تاہم وہ اس کی تفصیلات بتانے سے گریزاں رہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اعتماد میں لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کو اعتماد میں نہ لیے جانے کے باعث وہ تحریک انصاف کے گزشتہ دو جلسوں میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔