Gas Leakage Web ad 1

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان مرکزی ملز م قرار

0

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور کیس میں عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں اس کیس کی کل سماعت مقرر کی گئی ہے، اور ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران ابتدائی قانونی امور اور چالان سے متعلق اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

سعودی عرب اور امارات کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز عارضی معطل

کیس کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ تمام ریکارڈ مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے، اور یہ مقدمہ سیاسی اور قانونی حلقوں میں خاصی اہمیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ اس کے ممکنہ نتائج مستقبل کی سیاسی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ فریقین کی جانب سے وکلا کل عدالت میں اپنے دلائل پیش کریں گے، اور عدالت کی جانب سے آئندہ کارروائی کا لائحہ عمل بھی طے کیے جانے کا امکان ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.