Gas Leakage Web ad 1

ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو چین کی طرف سے تحفہ ہیں: ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک جہاز کو تحویل میں لیا گیا ہے جس میں ایسی اشیاء موجود تھیں جو ان کے بقول مناسب نہیں تھیں، اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ چیزیں چین کی جانب سے بطور تحفہ بھیجی گئی تھیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سوئیڈن کا اسکولوں کو روایتی کتابوں، کاپیوں اور قلم کی طرف واپس لانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر انہیں کچھ حیرت ہوئی، تاہم ان کے مطابق چین کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک باہمی مفاہمت موجود ہے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں ایک بار پھر کہا کہ پکڑے گئے جہاز میں موجود اشیاء درست نوعیت کی نہیں تھیں اور ان کا تعلق چین سے بتایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر بیجنگ کی جانب سے تہران کو اسلحہ فراہم کیا گیا تو اس کے نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.