Gas Leakage Web ad 1

زمین کے قدرتی وسائل انسانی زندگی کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں: وزیراعظم

0

عالمی یومِ ارض کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آج عزم اور جذبے کے ساتھ زمین کا عالمی دن منا رہا ہے، اور یہ دن زمین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس کے تحفظ کی مشترکہ ذمہ داری کا احساس بھی دلاتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بانی کی ہدایت ہے کہ محمود اچکزئی کے فیصلے کو ماننا ہے، وہ ناراض ہیں تو انہیں منائیں گے

انہوں نے کہا کہ زمین کے قدرتی وسائل انسانی زندگی کے تسلسل اور ترقی کی بنیاد ہیں، جبکہ زمین نباتات اور حیوانات سمیت ہر قسم کی حیات کو پروان چڑھاتی ہے۔

ان کے مطابق اس وقت کرۂ ارض کو موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، جو قدرتی وسائل، موسمی نظام اور معیارِ زندگی پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، اور یہ صورتحال زمین کے قدرتی خدوخال کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمی شدت اور غیر معمولی تبدیلیاں ماحولیاتی تغیر کی واضح عکاسی ہیں، اور حکومتِ پاکستان قدرتی وسائل، نباتات اور ماحول کے تحفظ کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، جن میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر مؤثر بین الاقوامی تعاون اور ماحول کے تحفظ کے لیے ہم آہنگ اجتماعی حکمت عملی ناگزیر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.