Gas Leakage Web ad 1

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد: صوبوں کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

0

اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کے بعد وفاق اور صوبوں سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور تمام صوبوں کو رپورٹس چار مئی تک جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو ایکشن پوائنٹس پر اپ ڈیٹڈ پیشرفت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ وزارت پلاننگ کو سوشیو پولیٹیکل ڈومین کی مانیٹرنگ کا مرکزی کردار سونپ دیا گیا ہے۔ تمام صوبوں اور وفاقی اداروں کے لیے یکساں رپورٹنگ فارمیٹ فراہم کیا گیا ہے اور رپورٹس براہ راست اپیکس کمیٹی کے سیکرٹریٹ کو بھجوانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکا، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا: امریکی وزیر جنگ

ذرائع کے مطابق تاخیر یا ناقص رپورٹنگ پر متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کے لیے کمیٹی کو سفارشات بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ سوشیو پولیٹیکل ڈومین میں اقدامات، بیانیہ سازی اور ہم آہنگی سے متعلق خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا، اور حساس نوعیت کے ایکشن پوائنٹس پر بھی تفصیلی رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جامع جائزہ لینے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرکے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جبکہ انتہا پسندی کے تدارک کے لیے نیشنل کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم ایکٹ پر پیشرفت رپورٹ مانگی گئی ہے۔

مدارس کی رجسٹریشن اور مدرسہ و مسجد ریفارمز پر عملدرآمد کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اور پسماندہ علاقوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے بیانیے کا تدارک کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے اور دیے گئے ٹاسک پر کتنا عملدرآمد ہوا، اس بارے میں پوائنٹس وائز رپورٹ طلب کی گئی ہے، نیز کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی نگرانی سے متعلق بھی رپورٹ مانگی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.