Gas Leakage Web ad 1

سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی

0

امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی توقع ہے کہ بمباری ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے نزدیک یہ ایک بہتر حکمت عملی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ ایران نے متعدد مواقع پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے اب سیز فائر میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

پوری دنیا مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھی حمایت کر رہے ہیں: قطر

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف ملٹری آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاری مکمل ہے، اور ان کے بقول آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے جبکہ اس کی ناکہ بندی کو انہوں نے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا معاملہ ایک بڑی ڈیل کے ذریعے حل ہو جائے گا، اور ان کے مطابق ایران میں حالیہ پیش رفت دراصل حکومت کی تبدیلی کے مترادف ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ جے ڈی وینس اور دیگر امریکی حکام مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ معاہدہ کر لے گا، اور ایران کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق ایران کی قیادت میں تبدیلی آ چکی ہے اور نئی قیادت زیادہ معقول ہے۔

سی این بی سی سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انہیں ناقدین کی پرواہ نہیں، اور دعویٰ کیا کہ امریکا نے وینزویلا پر 45 منٹ میں کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو ویت نام پر فوری قبضہ کر لیتے اور عراق جنگ میں بھی تیزی سے کامیابی حاصل کر لیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران معاہدہ کر لیتا ہے تو وہ خود کو بہتر پوزیشن میں لا سکتا ہے، اور وہ ایک بڑی ڈیل کرنا چاہتے ہیں لیکن اس حوالے سے جلد بازی کے قائل نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ایران کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، جبکہ وہ اور امریکی فوج ہر ممکن فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ممکن ہے سیز فائر میں توسیع کی ضرورت پیش نہ آئے اور معاملہ معاہدے کے ذریعے حل ہو جائے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اس تنازع کا کوئی اور حل نہیں، اور دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کے نتیجے میں معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.