Gas Leakage Web ad 1

پوری دنیا مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھی حمایت کر رہے ہیں: قطر

0

قطر کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر سمیت دنیا بھر کے ممالک ان مذاکرات کی حمایت کر رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکا ایران مذاکرات: چین کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی کوششوں کی بھی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے باعث علاقائی بحران اب بین الاقوامی نوعیت اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے حوالے سے قطر، امریکا سمیت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، اور اس مرحلے پر مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں بات نہیں کی جا رہی۔

ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کے خلیجی پڑوسیوں کے درمیان اہم اور تاریخی تعلقات موجود ہیں، اور تمام خلیجی ممالک روزانہ کی بنیاد پر مختلف فریقین کے ساتھ براہ راست رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بحران خطے کے تمام ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے، اسی لیے براہ راست رابطوں کو جاری رکھا جا رہا ہے، اور آبنائے ہرمز کے بحران کے حل کی ذمہ داری کسی ایک ملک پر نہیں بلکہ تمام متعلقہ ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قطر نے اپنی تاریخ میں بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ اس پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، اور وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.