Gas Leakage Web ad 1

مخالفین کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: سربراہ خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر

0

تہران میں ایرانی فوج کی مشترکہ کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل عبداللّہی نے کہا ہے کہ ایران اپنے مخالفین کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پوری دنیا مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھی حمایت کر رہے ہیں: قطر

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مضبوط ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زمینی حقائق کے بارے میں گمراہ کن بیانیہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جنرل عبداللّہی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ حملوں کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور ایرانی جہاز کے خلاف کیے گئے اقدام کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.