Gas Leakage Web ad 1

امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید حملوں کیلئے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد

0

امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی اجازت سے متعلق قرارداد مسترد کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں اس قرارداد کے حق میں 47 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ آئے، جس کے نتیجے میں یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔

جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے، شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے: ٹرمپ

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو آئندہ دو ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف جاری آپریشن "ایپک فیوری” کے لیے کانگریس سے منظوری حاصل کرنا ضروری تھا، بصورت دیگر 29 اپریل تک اس کارروائی کو روکنا پڑتا۔

1973 کے جنگی اختیارات کے امریکی قانون کے تحت اگر کانگریس سے منظوری حاصل نہ کی جائے تو امریکی صدر کو 60 دن کے بعد فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہوتی ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو بموں اور دیگر فوجی ساز و سامان کی فراہمی روکنے سے متعلق قرارداد بھی منظور نہ ہو سکی۔ اسرائیلی فوج کے لیے امریکی بلڈوزرز کی فراہمی روکنے کی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی جس میں 40 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے حمایت کی جبکہ 59 سینیٹرز نے اس کی مخالفت کی۔

یہ بل سینیٹر برنی سینڈرز کی قیادت میں پیش کیا گیا تھا، جس کا مقصد اسرائیل کے لیے غیر مشروط امریکی حمایت کو چیلنج کرنا تھا۔

مزید برآں برنی سینڈرز کی جانب سے اسرائیل کو بھاری بموں کی فراہمی روکنے کے لیے ایک اور بل بھی پیش کیا گیا، جس کے حق میں 36 سینیٹرز نے ووٹ دیا جبکہ باقی سینیٹرز نے اس کی مخالفت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.