Gas Leakage Web ad 1

دھمکی دینے والے یاد رکھیں اسکا درد پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا، ایران

0

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے الٹی میٹم کو مسترد کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سویلین انفرا اسٹرکچر اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو عالمی توانائی اور تجارت کا نظام شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز بیانات اور پروپیگنڈا امریکا کو ایران کے ہاتھوں ہونے والی شکست کی رسوائی سے نہیں بچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بیانات اور میڈیا مہم کے ذریعے اس صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کھولی نہ گئی تو صورتحال انتہائی سنگین ہو جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.