Gas Leakage Web ad 1

وٹکوف کے براہ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تاہم باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے: ایرانی وزیر خارجہ

0

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران محض جنگ بندی نہیں چاہتا بلکہ اس تنازع کا مکمل اور جامع خاتمہ چاہتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

قطری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف کی جانب سے براہ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔ البتہ انہوں نے تسلیم کیا کہ سکیورٹی سے متعلق کچھ بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔

جنگ ختم کرنےکو تیار ہیں،گارنٹی دی جائے کہ تنازع دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا: ایرانی صدر

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ پیغامات باقاعدہ مذاکرات کے زمرے میں نہیں آتے اور ان میں بعض اوقات دھمکیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے ایران کو تحفظات لاحق ہیں۔ ان کے مطابق ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے پورے خطے میں جنگ کے مکمل خاتمے کو ترجیح دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے دی گئی 15 نکاتی تجاویز پر ایران نے کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی اپنی طرف سے کوئی تجاویز یا شرائط پیش کی ہیں۔ ان کے مطابق تمام پیغامات کا تبادلہ وزارت خارجہ کے ذریعے ہوا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں کے درمیان بھی رابطے موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ایران میں کسی فرد کے ساتھ براہ راست بات چیت کے دعوؤں میں کوئی صداقت ہے۔

امریکی دھمکیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران اپنے مخالفین کے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر کوئی حملہ کیا گیا تو ایرانی افواج اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.