روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق اے این 26 طیارہ کریمیا میں حادثے کا شکار ہوا، جس میں 23 مسافر اور عملے کے 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
امریکی صدر کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنےکا اعلان
حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کے فوراً بعد پائلٹ کا ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جس کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ریسکیو ٹیمیں طیارے کے ملبے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔