Gas Leakage Web ad 1

جنگ ختم کرنےکو تیار ہیں،گارنٹی دی جائے کہ تنازع دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا: ایرانی صدر

0

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے تیار ہے، تاہم ایران اس بات کی ضمانت چاہتا ہے کہ یہ تنازع دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

خلیجی نیوز چینل کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بات یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔

ایران جنگ کے باعث مہنگائی کا دباؤ: برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافہ، توانائی بلوں میں کمی کردی گئی

ایک بیان میں ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے دوران ایرانی عوام کی جانب سے اتحاد کا مظاہرہ قابلِ تعریف ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران محض جنگ بندی نہیں بلکہ اس تنازع کا مکمل اور جامع خاتمہ چاہتا ہے۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ امریکی نمائندہ خصوصی کی جانب سے براہ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ باضابطہ مذاکرات جاری نہیں ہیں۔ البتہ انہوں نے تسلیم کیا کہ سکیورٹی سے متعلق کچھ بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.