Gas Leakage Web ad 1

مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کیلئے نیا چیلنج بن گیا

مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کیلئے نیا چیلنج بن گیا

0

واشنگٹن: ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں اور ایران کے جوابی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ سے لاکھوں امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کے لیے ایک نیا چیلنج بن گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت خطے میں دو لاکھ سے زائد امریکی شہری موجود ہیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق 18 ہزار شہری مشرق وسطیٰ سے امریکا واپس پہنچ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 50 ہزار، قطر میں 15 ہزار، کویت میں 30 ہزار اور سعودی عرب میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں۔ امریکا نے ان ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکل جانے کی ہدایت کی ہے تاہم پروازوں کی عدم دستیابی کے باعث بیشتر شہری واپس نہیں آ سکے۔ دوسری جانب کویت میں امریکی سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.