Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنےکا فیصلہ کرلیا: شوکت یوسفزئی

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی پی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا

شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ابتدا میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں تین ماہ کا بجٹ پیش کرنا چاہتے تھے، تاہم اس تجویز پر قانونی پیچیدگیاں سامنے آنے کے باعث اسے ترک کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا ہے کیونکہ محدود مدت کا بجٹ پیش کرنے سے صوبے کو مالی اور انتظامی مشکلات کا سامنا ہو سکتا تھا۔ ان کے مطابق پارٹی نے بھی صوبے کے وسیع تر مفاد میں وزیراعلیٰ کو پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ جمعہ 19 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.