Gas Leakage Web ad 1

خواجہ سعد رفیق کے بیان پر شرجیل انعام میمن کا ردعمل سامنے آگیا

0

سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور عوام کو ان کا آئینی حق دیا جائے، پھر دیگر صوبوں کے جمہوری نظام پر اعتراض کیا جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کراچی کے بلدیاتی نظام پر سوال اٹھانے سے قبل پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی وجوہات عوام کے سامنے رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حیران کن ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے گریز کرنے والی جماعت کراچی کے جمہوری عمل پر تنقید کر رہی ہے۔

داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مناسبت سےغسل کی تقریب، مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا

انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات واقعی جمہوریت کی بنیاد ہیں تو پنجاب کے عوام کو بھی یہ حق ملنا چاہیے۔ ان کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات آئین اور قانون کے مطابق منعقد ہوئے، عوام نے اپنے نمائندے منتخب کیے اور جمہوری عمل مکمل ہوا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو عوامی فیصلے پر اعتراض کرنے کے بجائے جمہوری روایات کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اداروں، بااختیار بلدیاتی نظام اور عوامی مینڈیٹ پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوہرے معیار کی سیاست زیادہ دیر عوام سے پوشیدہ نہیں رہ سکتی اور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کون جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے اور کون صرف بیانات تک محدود ہے۔

سینئر وزیر سندھ نے زور دیا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام صوبوں میں آئینی تقاضوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.