Gas Leakage Web ad 1

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث سپلائی متاثر، خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

0

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جمعہ کو معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں تعطل کے باعث اہم مشرق وسطیٰ خطے سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے نتیجے میں قیمتیں مسلسل دوسرے ہفتے اضافے کی جانب گامزن ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

جمعہ کو برینٹ کروڈ کے دسمبر کے سودے 4 سینٹ اضافے کے بعد 93.82 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔ گزشتہ سیشن میں برینٹ کی قیمت میں 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 6 سینٹ کمی کے بعد 86.78 ڈالر فی بیرل رہے، جبکہ گزشتہ سیشن میں اس کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا
گزشتہ پانچ مسلسل کاروباری سیشنز کے دوران برینٹ کی قیمت میں 7 فیصد سے زیادہ جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 8 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے، جس کے بعد دونوں کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے غیر واضح انجام کے باعث سعودی عرب، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت جیسے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک سے سپلائی میں مسلسل کمی کا خدشہ ہے۔

ایران جنگ کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز میں تہران کی ناکہ بندی اور خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں نے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کو متاثر کیا ہے۔

بدھ کو آبنائے ہرمز سے صرف 9 بحری جہاز گزرے، جو جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ جنگ سے قبل دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی کھپت کے برابر سپلائی اسی آبی گزرگاہ سے منتقل ہوتی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.