انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لیے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث سپلائی متاثر، خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 91، جارڈن کوکس نے 73، جو روٹ نے 66 اور ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 16 رنز اور جوفرا آرچر صفر پر کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کو اس وقت پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے پانچ جبکہ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ علی عثمان نے اپنے کیریئر میں پہلی بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ عبداللہ شفیق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ امام الحق نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلمان علی آغا 21 اور محمد رضوان 12 رنز بنا سکے۔ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 5،5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ علی عثمان اور اذان اویس کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔