فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آئے، جس کے باعث سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قدر بڑھنے کے بعد پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح، مقامی صرافہ بازار میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 744 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے مقرر ہوئی۔